واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتِ حال بتادی۔
واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 51 ہزار 800 اور اخراج 1 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 44 ہزار 200 اور اخراج 20 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 10 ہزار 100 اور اخراج 1 لاکھ 73 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 41 ہزار 600 اور اخراج 17 ہزار 100 کیوسک ہے۔
نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 41 ہزار اور اخراج 41 ہزار کیوسک ہے، تربیلا میں آج پانی کی سطح 1469.73 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 17 لاکھ 93 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں آج پانی کی سطح 1152.15 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 17 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چشمہ میں آج پانی کی سطح 643.50 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 99 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا، منگلا اور چشمہ میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 36 لاکھ 83 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔