سری لنکا کے آل راونڈر انجیلو میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انجیلو میتھیوز آئندہ ماہ بنگلادیش کےخلاف آخری ٹیسٹ کھیلیں گے۔
انجیلو میتھیوز نے کہا ہے کہ وہ وائٹ بال فارمیٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔
انجیلو میتھیوز نے 118 ٹیسٹ میچز میں 8 ہزار 167 رنز بنائے۔
میتھیوز نے 33 ٹیسٹ وکٹیں بھی حاصل کیں۔