کراچی (جنگ نیوز) سری لنکن آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کے ٹائمڈ آؤٹ تنازع میں نیا موڑ آگیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پیر کو وہ بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ کرنے میدان میں داخل ہوئے تو اس طرح آؤٹ دیے جانے کے خطرے سے آگاہ تھے۔ امپائر رچرڈ النگورتھ نے بتادیا تھاکہ پہلی گیند کھیلنے سے کیلئے اُن کے پاس 30 سیکنڈز بچے ہیں۔
تقریباً ایک منٹ 55 سیکنڈ گزر جانے کے بعد جب بیٹنگ کی تیاری کر رہے تھے تو اُن کے ہیلمٹ کی پٹی ٹوٹ گئی ۔
انہوں نے امپائرز بتائے بغیر نیا ہیلمٹ منگوانے کا اشارہ کردیا، دوسرا ہیلمٹ پہنچنے تک وکٹ گُرے ہوئے ڈھائی منٹ سے زیادہ ہوچکے تھے ، اس پر اپیل پر انہیں ٹائمڈ آؤٹ قرار دیا گیا۔دریں اثنا ہیملٹ تنازع آگاہی مہم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے سوشل میڈیا پر اشتہار شائع کیا ہے جس میں میتھیوز کو ٹوٹا ہوا ہیلمٹ پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ساتھ ہی لکھاہے معیاری ہیلمٹ آپ کو ٹائم آؤٹ سے بچا سکتا ہے۔ موٹر سائیکل سوار کیلئے ہیلمٹ ضروری ہی نہیں، لازمی بھی ہے۔