• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ڈی پی منصوبے روزگار کو فروغ دیں گے: اسحاق ڈار

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار—فائل فوٹو
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار—فائل فوٹو

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ایس ڈی پی منصوبے روزگار، غربت میں کمی اور علاقائی برابری کو فروغ دیں گے۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پی ایس ڈی پی 26-2025ء سے متعلق اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں منصوبہ بندی، اقتصادی امور، خوراک و سیکیورٹی کے وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران منصوبہ بندی کمیشن کے جاری منصوبوں، آئندہ مالی سال کی ترجیحات اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں مالی مشکلات کے تناظر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ایس ڈی پی منصوبے روزگار، غربت میں کمی اور علاقائی برابری کو فروغ دیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پی ایس ڈی پی کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے وژن اُڑان پاکستان سے ہم آہنگ بنایا جائے۔

اس موقع پر توانائی، ٹرانسپورٹ، پانی، زراعت، ٹیکنالوجی اور سی پیک فیز 2 کے منصوبے ترجیح قرار دیے گئے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کو با اختیار بنانے اور قومی پیداوار میں اضافے پر توجہ دی جائے۔

تجارتی خبریں سے مزید