ہوٹزن دنیا کا بدبو دار ترین پرندہ ہے اور اس پر سے گائے کے گوبر کی طرح بو آتی ہے۔ یہ پرندہ براعظم جنوبی امریکا کے دریائے امیزون کے جنگلات اور اسکے ارد گرد کے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔
یہ تیتر سے ملتے جلتے ایک پرندے سے مشابہ ہوتا ہے۔ ہوٹزن پرندوں کی واحد نسل ہے جو اپنی خوراک کو خمیر اٹھا کے کھاتا ہے، اسکا نظام انہضام غیر معمولی ہوتا ہے اور یہ اسے دنیا کا بدبودار پرندہ بناتا ہے۔
اس عجیب و غریب پرندے کے چوزے پنجے دار پروں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، جبکہ یہ قدیم پرندہ اپنی نسل کا آخری باقی رہ جانے والی قسم ہے۔
اسکی خوراک زیادہ تر پودوں پر مشتمل ہے جو کہ پرندوں میں بہت کم ہوتا ہے۔ لیکن یہ عجیب پرندہ اپنی گائے کی گوبر یا کھاد جسی تیز بو کے لیے مشہور ہے، جس کی وجہ سے اسے بدبو دار پرندہ کہا جاتا ہے۔
ہوٹزن پرندوں کی ایسی واحد قسم ہے جس کا نظام انہضام خمیر پیدا کرتا ہے جیسا کہ گائے میں ہوتا ہے، جو مسلسل ڈکار لینے کے ذریعے میتھین کی نمایاں مقدار خارج کرتا ہے۔
ان بدبو دار ڈکاروں اور اسکے ساتھ بالخصوص خارج ڈراپنگ اسے بدبو دار بناتا ہے۔