ورلڈ بینک نے پاکستان پر اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھنے پر زور دیا دیا۔
عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) آپریشنز کا 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل ہونے پر ورلڈ بینک نے اعلامیہ جاری کردیا۔
ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک نے کہا کہ اصلاحات پر عمل سے نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور شرح نمو میں اضافہ ہوگا، پائیدار ترقی اور غربت میں کمی کے لیے معاشی اصلاحات ضروری ہیں۔
عالمی بینک کی ایم ڈی آپریشنز نے پاکستانی حکام کی طرف سے اصلاحات پر عملدرآمد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اصلاحات پر عملدرآمد سے نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور شرح نمو میں اضافہ ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران ایم ڈی آپریشنز عالمی بینک نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں پائیدار معاشی ترقی کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر اصلاحات کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔
ایم ڈی آپریشنز عالمی بینک نے کہا کہ پاکستان کی پائیدار ترقی اور غربت میں کمی کے لیے معاشی اصلاحات ضروری ہیں، جامع اصلاحات سے میکرو اکنامک استحکام اور نجی شعبہ کی ترقی میں مدد ملتی ہے، مستقبل میں مالی، ڈیجیٹل، توانائی اور نجی شعبوں میں اصلاحات پر بھی گفتگو کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق ایم ڈی آپریشنز عالمی بینک نے خزانہ، اقتصادی امور اور توانائی کے وزراء سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں عالمی بینک کی پاکستان کے ساتھ 10 سالہ پارٹنرشپ فریم ورک کے اطلاق پر غور کیا گیا۔
ایم ڈی آپریشنز عالمی بینک نے وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ عالمی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کا بھی دورہ کیا۔