• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سطح پر ملکی مقدمہ پیش کرنے کیلئے بلاول بہترین چوائس ہیں، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملکی ترقی و خوشحالی کی علامت ہے اور عوام کی فلاح و بہبوداس کا منشور ہے،پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک بار پھر ملک کو ترقی اور استحکام کی طرف لے کر جائے گی۔ انہوںے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کا ہر آنے والا دن ملک کی ترقی کا ضامن ہوگا، پیپلزپارٹی نوجوانوں کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا چیئرمین بھی نوجوان ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ مشکل وقت میں عالمی سفارتکاری کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بہترین چوائس ہیں۔،بلاول بھٹو زرداری کا ہر نیا دن پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سنگِ میل ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو ایک ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو صرف نعروں تک محدود نہ ہو بلکہ عمل، رابطے اور عوامی خدمت کا عملی نمونہ پیش کرے۔ یہی قیادت بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں ہمیں میسر ہے، جو قومی تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اپنی تمام توانائیاں ملک و ملت کی خدمت میں صرف کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں ملک کا مؤثر مقدمہ پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ماضی، حال اور مستقبل عوامی حقوق، معاشی خوشحالی اور جمہوری استحکام کے لیے وقف ہے اور آنے والے وقت میں بھی یہی مشن جاری رہے گا۔
کوئٹہ سے مزید