• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان 10 برس تک ہمایوں سعید کیساتھ کام کرنے سے کیوں انکار کرتی رہیں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماہرہ خان کو سب سے زیادہ ہٹ فلمیں آفر کیں تاہم انہوں نے میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔

ان دونوں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید اپنی آنے والی فلم ’لو گرو‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

اس سے قبل یہ اسٹار جوڑی سُپر ہٹ فلم ’بن روئے‘ میں ایک ساتھ دکھائی دی تھی، جس میں ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو خوب پذیرائی ملی تھی۔

فلم بن روئے 2015 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد اب تقریباً 10 برس بعد ماہرہ خان اور ہمایوں سعید عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم لو گرو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

فلم کی تشہیر کے دوران انہوں نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور کانٹینٹ کری ایٹرز کو انٹرویوز دیے، ایسے ہی ایک انٹرویو کے دوران جب اداکارہ ماہرہ خان سے سوال پوچھا گیا کہ ہمایوں سعید کے ساتھ 10 برس بعد نظر آ رہی ہیں اتنا طویل گیپ کیوں آیا؟

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ ایسا نہیں ہے میں نے ماہرہ خان کو پنجاب نہیں جاؤں گی، جوانی پھر نہیں آنی، لندن نہیں جاؤں گا تمام ہٹ فلموں کی پیشکش کی لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا۔

ہمایوں سعید کے انکشاف پر ماہرہ خان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی بھی اس بنیاد پر فیصلہ نہیں کیا کہ کوئی پروجیکٹ ہٹ ہوگا یا فلاپ۔ اب بھی میں ایک وقت میں ایک پروجیکٹ کو منتخب کرنے کو ترجیح دیتی ہوں اور اس میں اپنی تمام تر توانائیاں لگاتی ہوں، جب مجھے پنجاب نہیں جاؤں گی کی پیشکش کی گئی تو میں پہلے ہی ورنہ پر کام کر رہی تھی، میرے لیے ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ پروجیکٹس کرنا مشکل ہے۔

ہمایوں نے مزید کہا میرے خیال میں ماہرہ واقعی کامیڈی یا روم کوم نہیں کرنا چاہتی۔

ماہرہ نے مزید بتایا کہ وہ ماضی میں بھی واسع چوہدری کے ڈراموں کو ٹھکرا چکی ہیں لیکن اس بار ڈائریکٹر ندیم بیگ تھے جنہوں نے انہیں لو گرو سائن کرنے پر راضی کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید