• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین متوسط طبقے کو اسکا حق دلانے میں کوشاں ہیں، عابد غوری

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)ایم کیو ایم وہ شجر نہیں جو حالات کی گرم ہواؤں سے مرجھا جائے ہمیں قائد تحریک الطا ف حسین نے سکھایا ہے کہ جن حالات میں جینا مشکل ہو ان حالات میں جینا لازم ہے ۔الطاف حسین متوسط طبقے کو اس کا حق دلانے میں کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہارایم کیو ایم کےجوائنٹ انچارج  عابد غوری نے سیکٹر  اے میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں اراکین آرگنائزنگ کمیٹی راؤ تسلیم احمد، عامر اقبال، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی، سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان نے  کثیر تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے  کہا کہ آج ایک بار پھراسٹیبلشمنٹ نے ایم کیو ایم کے خلاف جھوٹا اور سنگین پروپیگنڈہ کرنا شروع کر دیا ہے جسکی حالیہ مثال شاہ فیصل کالونی میں  بے گناہ کارکنان کی گرفتاری ہے، اس مو قع پر ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بانیان پاکستان کی بقاءمیں  ہی ملک  کی بقاءہے،انہوں نے کہا کہ غداران وطن کا چہرہ حق پرست عوام کے سامنے آچکا ہے انکے مکروہ چہروں سے وہ باخوبی واقف ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام بے گناہ کارکنان کو جنہیں جیلوں میں قید اور نامعلوم جگہوں پر رکھا ہوا ہے  فوری رہا کیا جائے۔
تازہ ترین