• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں مسلح ملزمان نے موٹر سائیکل پر اپنے ساتھ لائے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، فرار ہوگئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی نمبر 3 سیکٹر 50/a غوث پاک روڈ کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 45سالہ نور محمد فاروقی ولد نورالدین جاں بحق ہو گیا،مقتول کو دو نامعلوم مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر ساتھ بٹھا کر لائے اور فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق مقتول غیر شادی شدہ اور اپنے گھر بھی بہت کم جاتا تھا۔اس کے بھائیوں کے مطابق چار ماہ سے ان کا مقتول سے کوئی رابطہ نہیں تھا،مقتول کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کا انفارمر تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی تنازع کا شاخشانہ معلوم ہوتا ہے۔