• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی تحریک کل ملک بھر میں یوم تکبیرمنائے گی، شاداب رضا نقشبندی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ قومی ہیروز کی ملک کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،پاکستان دنیا میں ایٹمی قوت ہے تو اس کے پیچھے ہمارے قومی ہیروز کی دن رات کی کاوشیں اور قربانیاں ہیں،28مئی کوپاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں یوم تکبیرمنایا جائیگا اور فتح مبین سیمینارز کا انعقاد کیا جائیگا،یہ دن پاکستان کے دفاع کو ناقبل تسخیربنانے کی علامت اور خطے میں طاقت کے توازن کو یقینی بناتا ہے۔