کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا ہےکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ان اضافی سیٹوں والے رکشوں کو چوک چوراہوں کے ساتھ 50 میٹر کے اندر ہرگز کھڑا نہ ہونے دیں، کم عمر رکشا ڈرائیورز کو چالان دینے کے ساتھ مالکان پر ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے، آر سی ڈی ہائی وے،قائد آباد سے لانڈھی روڈ، کورنگی روڈ سے قیوم آباد کورنگی کراسنگ تک،شاہراہ اورنگی،سپر ہائی وے سے ملیر ہالٹ جانب ٹینک چوک ملیر، سرجانی عبداللہ چوک سے سہراب گوٹھ سے ناگن چورنگی شفیق موڑ،صفورہ سے جیل چورنگی اور شاہراہ پاکستان پر اضافی سیٹر رکشوں کی آمدورفت پر پابندی دفعہ 144 کے تحت زیر غور ہے،ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔