• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں کام کرنے والی تین ماسیاں لاکھوں روپے کا سونا چوری کر کے فرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کے ڈی اے اسکیم ون میں گھر میں کام کرنے والی تین ماسیاں گھر سے لاکھوں روپے کاسونا چوری کر کے فرار ہو گئیں،مبینہ چور ماسیوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، واقعہ کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کیا گیا ہے،مدعی کے مطابق انہوں نے اپنے گھر میں تین ماسیوں کوصفائی کے لیے رکھا تھا جو گھر کی الماری میں رکھا سونا چوری کرکے لے گئیں ۔