کراچی (اسٹاف رپورٹر) مئیر کراچی نے کہا ہے کہ آلا ئشیں گھر سے اور علاقوں سے اٹھانے کے لئے آٹھ ہزار سے زائدسینیٹری ورکرز و اضافی عملہ تعینات کیا جائے گا،مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیرصدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے دفترمیں عید الاضحی ٰکے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس منعقدہوا، مئیر کراچی نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹاؤنز چیئرمین کے ساتھ کوآرڈینیشن کرکے عوامی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، عوامی آگاہی کے لئے بھی بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں، اجلاس میں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی، ٹاؤنز چیئرمین، متعلقہ افسران اور صفائی ستھرائی کاکام انجام دینے والی نجی کمپنیز کے عہدیداران نے شرکت کی۔