کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے انیسویں روز شام کی شفٹ میں سائنس جنرل گروپ کا کمپیوٹرسائنس پرچہ اول لیا گیا۔انٹربورڈمیں قائم کنٹرول روم کمیٹی کو ملنے والی شکایت پر خصوصی ٹیم نے انٹربورڈ کے افسران کے ہمراہ ایس ایم گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج (ایوننگ) کا اچانک دورہ کیا جہاں سے نقل کے کیسز کے ساتھ 44موبائل فونز بھی پکڑے گئے۔