• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ ڈکیت گینگ کے 3 کارندے شہری سے چھینی گئی 2 موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تھانہ منگھوپیر پولیس نے مبینہ تین رکنی ڈکیت گینگ کو چھینی گئی 2 موٹرسائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق مسلح ملزمان حب ریور روڈ کے قریب اسلحہ کے زور پر راہگیر شہریوں سے 2 موٹرسائیکلیں چھین کر فرار ہوئے تھے، ملزمان عزت اللّٰہ ، شریف اور انور کے قبضےسے 1 پسٹل ، 1 نقلی پستول برآمد کی گئی ہے ۔