• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلیے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاج جاری

کوئٹہ (آن لائن) جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج آج 5840 ویں روز بھی جاری رہا ۔اس موقع پر جبری لاپتہ محمد اسحاق اور عبدلرزاق کے لواحقین نے کوائف جمع کرادیئے ۔شاد بخت نے تنظیم سے شکایت کی کہ ان کے بیٹے محمد اسحاق اور عبدالرزاق ولد اسرائیل کو سی ٹی ڈی اور ملکی اداروں کے مسلح افراد نے رواں ماہ کی 24 اور 25 کے درمیانی شب رات 2 بجے انکے گھر واقع مینگل آباد سریاب کسٹم سبی روڑ کوئٹہ سے غیر قانونی طریقے سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔شاد بخت نے یہ بھی شکایت کی کہ ان کے بیٹوں کو حراست میں لینے کے وقت فورسز کے اہلکاروں نے ان سے کہا کہ وہ ان کے بیٹوں سے تفشیش کرکے انہیں چھوڑ دینگے، لیکن اب تک ان کے بیٹوں کو نہ چھوڑا گیا اور نہ ہی ان کے حوالے سے انہیں معلومات فراہم کی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے ان کے خاندان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔تنظیمی سطح پر شاد بخت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے بیٹوں کے کیس کو صوبائی حکومت، لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ جبری گمشدگی کو فراہم کیا جائے گا اور ان کی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ وہ محمد اسحاق اور عبدالرراق کی جبری گمشدگی کا فوری طور پر نوٹس لیں اور دونوں بھائیوں کی بازیابی یقینی بنا ئی جائے۔
کوئٹہ سے مزید