کوئٹہ (آن لائن) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی بیان کے مطابق شاہدہ ارشاد کو جمہوری وطن پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی آرگنائزر جبکہ شاہدہ کاکڑ کو شعبہ خواتین بلوچستان کی آرگنائزر مقرر کیا گیاہے جوکہ 16 اگست تک جمہوری وطن پارٹی شعبہ خواتین کو فعال بنائیں گی اور خواتین کی مرکزی و بلوچستان کے الیکشن کروائیں گی بیان میں کہا گیا کہ شاہدہ ارشاد شہید وطن نواب محمد اکبر خان کے سیاسی فلسفہ کو مشعل راہ بناتے ہوئے شعبہ خواتین کو ملک بھر میں فعال بنانے میں تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لائیں گے بیان میں کہا گیا کہ آئندہ چند دنوں میں صوبہ سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا جمہوری وطن پارٹی شعبہ خواتین کی آرگنائزر کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔