کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ٹیکسٹائل انسٹیٹیوشن آف پاکستان کراچی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق اور انڈس یونیورسٹی کراچی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی ڈائریکٹر شیما حیدر نے لسبیلہ یونیورسٹی کا دورہ کر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین سے ملاقات کی بعد ازاں انہوں نے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کا جائزہ لینے کے لیے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بالاچ رشید اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں وفد نے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور معاملات کا جائزہ لیا تاکہ مختلف شعبوں میں مزید بہتری لائی جائے۔