• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عمر فاروقؓ نے مظلوموں کا سایہ اور عدل کا مینار بن کر زندگی گزاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبد اللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس، مولانا محمد مغیرہ، سید عطاء المنان بخاری، قاری محمد قاسم بلوچ، قاری ضیاء اللہ ہاشمی، مولانا محمد اکمل، قاری محمد صفوان یوسف اور دیگریوم فارق اعظمؓ کی مناسبت سے اجتماع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عمر فاروقؓ نے مظلوموں کا سایہ اور عدل کا مینار بن کر زندگی گزاری، اور اپنی جان نماز کی حالت میں قربان کر کے شہادت کا عظیم رتبہ پایا یکم محرم الحرام سیدنا عمر فاروقؓ کی شہادت کا ذکر امت کو یاد دلاتا ہے کہ حق و انصاف کی راہ میں جان دینا خلفائے راشدین کی سنت ہے رہنمائوں نے امت کو پیغام دیا ہے کہ محرم الحرام کے ایام ہمیں باہمی وحدت، صبر، عدل، ایثار اور قربانی کا درس دیتے ہیں لہٰذا ان مقدس ایّام میں فرقہ واریت اور طبقہ واریت سے بچتے ہوئے اُمت کو متحد اور متحرک ہونا چاہیئےمجلس احرار اسلام کے ترجمان نے کہا کہ عشرہ فاروق و حسینؓ کا مقصد نئی نسل کو اسلامی تاریخ کی درخشاں شخصیات سے روشناس کروانا اور ان کے عدل و کردار سے رہنمائی لینا ہے۔
کوئٹہ سے مزید