• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت خواتین کو پیشہ ورانہ طور پر بااختیار بنانیکی حمایت کرتی ہے، ربابہ بلیدی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو پیشہ ورانہ طور پر بااختیار بنانے کی حمایت کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس اینڈ پروفیشنل ویمن فیڈریشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیاوفد میں محترمہ نگہت شابی، محترمہ شاہدہ افضل اور کے کے آر فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو محترمہ ذلیخہ رئیسانی شامل تھیں وفد نے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو خواتین کے لیے ایک ڈسپلے سینٹر قائم کرنے کے منصوبے سے متعلق آگاہ کیا جس کا مقصد بلوچستان کی خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کو فروغ دینا اور ان کے کاروبار کو ایک مؤثر پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین باصلاحیت، محنتی اور تخلیقی سوچ کی حامل ہیں انہیں صرف بہتر مواقع اور حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے حکومت خواتین کی معاشی ترقی کے لیے ہر سطح پر مدد فراہم کرے گی بی پی ڈبلیو کی نمائندہ خواتین نے تنظیم کی قومی و بین الاقوامی سطح پر سرگرمیوں، خواتین کی پیشہ ورانہ تربیت اور کاروباری ترقی کے لیے جاری اقدامات پر بھی روشنی ڈالی ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے بی پی ڈبلیو کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان ایسے اقدامات کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا تاکہ خواتین کو خودمختاری اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید