• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوا میپ کے رہنمائوں اور کارکنوں کی مصور کاکڑ کے جناز ہ میں شرکت کی

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال کی قیادت میں پارٹی کے مرکزی صوبائی، ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شہید مصور کاکڑ کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹریز ڈاکٹر حامد اچکزئی ،عبدالحق ابدال، شراف آغا، منان بڑیچ ،اسفند یار جوگیزئی، سردار ادریس، ملک عمر کاکڑ، حبیب الرحمن، گل خلجی، صورت خان کاکڑ، حفیظ ترین، ضلع سینئر معاونین ولی بریالی، نصیر احمد کاکڑ، فیصل کاکڑ،ضلع کوئٹہ کے ایگزیکٹیوز، ضلع کمیٹی کے اراکین ،ضلع سبی کے نور احمد شاہ خجک پارٹی اور پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنمائوں وکارکنوں نے شرکت کی۔
کوئٹہ سے مزید