• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ڈی پی کی بنیادی کونسلوں کے انتخابات

کوئٹہ(این این آئی)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی بیان میں بنیادی کونسلوں کے انتخابات مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ انتخابات میں مافتی بنیادی کونسل حلقہ 15 کے گیارہ امیدواروں اور ناصر آباد بنیادی کونسل حلقہ 16 کے چودہ امیدواروں میں مقابلہ ہوا جبکہ مومن آباد بنیادی کونسل حلقہ 14، بنیادی کونسل حلقہ 12 اور بنیادی کونسل کاسی روڈ القریش یونٹ کے کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ انتخابات میں پارٹی کے تمام ممبران اور عہدیداران نے رائے دہی میں حصہ لیا۔ انتخابات مکمل ہونے کے بعد رکن الیکشن کمیٹی فدا حسین ہزارہ نے نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نائب چیئرمین اول مرزا حسین ہزارہ، رکن مرکزی کونسل عبدالعلی، سیکرٹری ضلع کوئٹہ ذاکر حسین، ڈپٹی سیکرٹری ناظر چنگیزی، عبدالاحمد، سیکرٹری حلقہ کونسل اسحاق علی اور پارٹی عہدیداران و کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے.کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنما مرزا حسین ہزارہ نے نہایت احسن طریقے سے انتخابات کے انعقاد پر الیکشن کمیٹی اور تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام پارٹی کارکنان پارٹی کو مزید فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید