• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28 مئی کسی ایک سیاسی پارٹی کا دن نہیں: شیخ وقاص اکرم

شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹو
شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 28 مئی کسی ایک سیاسی پارٹی کا دن نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان عالمِ اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پیغام گیا کہ پاکستان بحیثیت ملک اور پاکستانی بحیثیت قوم ناقابلِ تسخیر ہیں، یہ دن کسی ایک سیاسی پارٹی کا نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ لوگوں نے انتہائی مشکل حالات میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، ہم بحیثیت پارٹی ان تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہمارے قومی ہیرو تھے، ہیں اور رہیں گے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی بچوں سے بات نہیں کرائی جاتی، بہنوں سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی، انہیں کتابیں نہیں پڑھنے دی جاتیں۔

شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ پنجاب پولیس سیاسی قیادت کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دیتی، ہم آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید