• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی پولیو مہم: 2 روز میں ملک بھر کے 56 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک بھر میں جاری رواں سال کی تیسری قومی پولیو مہم کا آج تیسرا روز ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کے مطابق ابتدائی 2 روز کے دوران ملک بھر میں 56 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہوئی۔

ان 2 دنوں میں پنجاب میں 60 فیصد، سندھ میں 47 فیصد، خیبر پختون خوا میں 60 فیصد، بلوچستان میں 53 فیصد بچوں کی ویکسینیشن کی گئی۔

گزشتہ 2 دن میں اسلام آباد میں 46 فیصد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں 64 فیصد بچوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق پاکستان اور افغانستان میں یہ پولیو مہم بیک وقت جاری ہے، پولیو وائرس کا سرحد پار پھیلاؤ روکنے کے لیے ہم آہنگ مہمات ضروری ہیں۔

این ای او سی کا کہنا ہے کہ والدین سے گزارش ہے کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، پولیو وائرس اب بھی ہمارے ماحول میں ایک سنگین خطرہ بن کر موجود ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 5 سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن ہر شہری کی قومی ذمے داری ہے، والدین سے اپیل ہے کہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔

صحت سے مزید