• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ میں گلیشیئر ٹوٹ گیا، برف و چٹانوں کا تودہ گاؤں پر آ گرا

—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سوئٹزرلینڈ میں گلیشیئر ٹوٹ گیا، لاکھوں کیوبک میٹر برف، کیچڑ اور چٹانوں کا تودہ گاؤں بلاٹن میں پر آ گرا۔

تودہ گرنے کے باعث ایک شخص لاپتہ ہو گیا جبکہ خطرے کے پیشِ نظر 300 رہائشیوں کو پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

ریسکیو ٹیمیں اور ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں مصروف ہیں۔

—تصویر بشکریہ اے پی
—تصویر بشکریہ اے پی

حکام کا کہنا ہے کہ دریا کا پانی 80 سینٹی میٹر فی گھنٹہ بڑھ رہا ہے، جس سے قریبی ڈیم پر دباؤ پڑ رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ تباہی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا نتیجہ ہے، جس کے باعث پہاڑوں کی چٹانیں کمزور ہو گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید