• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کی سوجی آنکھ اور مکے کی بازگشت پر وضاحت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بزنس مین اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق سینئر مشیر ایلون مسک  نے سوجی آنکھ اور مکے کی بازگشت پر وضاحت دے دی۔

ٹیسلا کے سی ای او ٹرمپ انتظامیہ میں بطور خصوصی حکومتی ملازم 130 روز گزار کر سوجی نیلی آنکھ کے ساتھ رخصت ہو گئے۔

اوول آفس میں امریکی صدر کے ساتھ آخری پریس بریفنگ میں ایلون مسک کی سوجی نیلی آنکھ کے ساتھ موجودگی نے سوال اٹھادیے، کہیں کسی نے ایلون مسک کو مُکا تو نہیں مارا؟

شک کی فہرست تو لمبی تھی مگر مسک نے اس راز سے خود ہی پردہ اٹھا دیا، ایلون مسک نے کہا کہ ان کے پانچ سالہ بیٹے نے کھیلتے ہوئے مُکا مار دیا ہے۔

امریکی صدر نے بھی ہنستے ہوئے تائید کی اور کہا کہ اگر آپ ان کے بیٹے کو جانتے ہیں تو مان لیتے کہ وہ یہ کر سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید