ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکا سے متفق ہیں۔ جوہری ہتھیاروں کو ایران بھی ناقابل قبول سمجھتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران امریکا ایٹمی مزاکرات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ اگر مسئلہ ایٹمی ہتھیاروں سے ہے تو ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں اور ہم اس معاملے پر متفق ہیں۔
عباس عراقچی نے بتایا کہ دونوں حکومتوں کی جانب سے فرق یہ ہے کہ امریکا کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ایٹمی پروگرام بند ہونا چاہیے جبکہ ایٹمی عدم پھیلاؤ کے عالمی معاہدے کے تحت یہ ہمارا حق ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل ایران پر حملے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، جبکہ امریکی صدر نے بھی حملے کے امکان کو خارج نہیں کیا ہے، تاہم امریکا کی جانب سے اس حوالے سے معاہدے کو ترجیح حاصل ہے۔