کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے زیراہتمام کمیونٹی سینٹر قادو جوکھیو میں سولر سسٹم کی فراہمی و تنصیب اور لائبریری جام مراد علی جوکھیو یوسی شاہ مرید گڈاپ ٹاؤن کا افتتاح کیا گیا،چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہاکہ ہم گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہیں،،وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوامی فلاح و بہبود ہے۔