کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رین ایمرجنسی سینٹرقائم کردیاگیا، مخدوش،خطرناک عمارتوں کو فوری خالی کیاجائے مکینوں کو انتباہ، ڈائریکٹرجنرل محمداسحاق کھوڑوکی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں اضافی منزلوں،پورشن اور استعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگر غیر قانونی تعمیرا ت کومنہدم وسربمہرکردیا، ایس بی سی اے میں رین ایمرجنسی سینٹرقائم کردیاگیا اور ہنگامی بنیادوں پر 3شفٹوں میں 24گھنٹے افسران اور ٹیکنیکل اسٹاف کی فہرست جاری کردی گئی،جبکہ ایس بی سی اے ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات نے عمارتوں کے مکینوں اور استعمال کنندگان کو متنبہ کیاہے کہ بارشوں کے سبب خطرناک عمارتوں کے مکمل یاجزوی طور پر زمیں بوس ہونے اور پانی کے رساؤ کے سبب الیکٹرک شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی یا کرنٹ پھیل جانے خدشات میں کئی گنااضافہ ہوجاتاہے جو کسی اندہ ناک حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔