کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ مواچھ موڑ کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 55 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے لاش شناخت ورثا کے لیے چھیپا سرخانے منتقل کر دی ،کورنگی کراسنگ انڈس اسپتال کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 53 سالہ اقبال ولد ولی مسیح جاں بحق ہوگیا ، متوفی کورنگی نمبر ڈھائی کرسچن آبادی کا رہائشی تھا ، لیاری ایکسپریس وے پل میوہ شاہ قبرستان کے قریب پیر کی صبح تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 55سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے لاش شناخت اورورثا کی تلاش کے لیے چھیپا سرد خانے منتقل کرا دی ، علاوہ ازیں نارتھ کراچی سیکٹر 7 C میں واقع ایک گھر سے25 سالہ سلطان مہدی کی لاش برآمد ہوئی ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کاعادی تھا، دل کا دورہ پڑنے کے سبب جاں بحق ہوا ، گلشن اقبال بلاک 6 میں فٹ پاتھ سے25 سالہ نامعلوم نشے کے عادی نوجوان کی لاش ملی ، کورنگی ابراہیم حیدری عید گاہ چوک کے قریب سے60 سالہ جمشید ولد اکرم ن کی لاش ملی ،ابتدائی طور پر وجہ موت طبعی بتائی جاتی ہے ۔