کراچی (جنگ نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیوں سے متعلق کمشنر کراچی کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے گئے ،اتوار کو گلبرگ چورنگی سے پیپلز چورنگی تک آنے اور جانے والی دونوں سڑکوں پر جانوروں کی خرید و فروخت کے باعث ٹریفک جام رہاجس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ،علاوہ ازیں دیگر علاقوں میں بھی غیر قانونی منڈیاں موجود ہیں ،شہریوں نے کمشنر کراچی سے اس جانب عملی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔