• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن سرجانی، نشے میں دھت بدبخت بیٹے نے باپ کو ہتھوڑے اور بلاک سر پر مار کر قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن سرجانی راضی گوٹھ میں و اقع گھر کے اندر نشے میں دھت بیٹے اویس نے جھگڑے کے دوران طیش میں آکر اپنے والد 50 سالہ ہارون ولد شیخ محمد ابراہیم کو سر پر سیمنٹ کا بلاک اور ہتھوڑے کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا ، پولیس نے ملزم بدبخت بیٹے 35 سالہ اویس کو گرفتار، آلہ قتل ہتھوڑا اور سیمنٹ کا بلاک اپنے قبضے میں کرلیا ہے،پولیس کے مطابق ملزم ابتدائی طور پر مختلف بیانات دے رہا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید