• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی تعلیمی دفتر، سینٹرل نے سالانہ ایوارڈز تقریب میں طلبہ کو اعزازات سے نوازا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلعی تعلیمی دفتر، سینٹرل نے نذیر حسین یونیورسٹی میں سالانہ اسپورٹس، اسکاؤٹس اور گرلز گائیڈز ایوارڈز کی تقریب منعقد کی، جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو اعزازات دیے گئے تقریب کے مہمانِ خصوصی ایم پی اے سندھ عاد ل عسکری تھے۔ دیگر نمایاں شرکاء میں امتیاز حسین انڑ؛ مشرف علی راجپوت، سید اختر میر،وی سی نذیر حسین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسرور احمد شامل تھے۔طلبہ نے پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خوبصورت ٹیبلو پیش کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید