• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آگ سے نہ کھیلو، تائیوان چین کا داخلی معاملہ ہے، چین کا امریکا کو انتباہ

بیجنگ(این این آئی )چین نے امریکی وزیر دفاع کی جانب سے تائیوان پر حملے کی تیاری کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ وہ آگ سے کھیلنے سے باز رہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ تائیوان چین کا داخلی معاملہ ہے اور اسے چین پر دبائو ڈالنے کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امریکا غیرذمہ دارانہ بیانات سے خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے جبکہ چین اپنے قومی مفادات اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید