• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی ٹیسٹنگ کیلئے زائد المیعاد کٹس کے استعمال کا انکشاف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی ٹیسٹنگ کے لیے زائد المیعاد کٹس کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ ایکسپائر ہونے والی کٹس سے تاحال مریضوں کی اسکریننگ جاری ہے۔

اسپتال حکام نے زائد المیعاد کٹس کے استعمال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائد المیعاد کٹس کی افادیت چیک کر رہے تھے۔

اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زائد المیعاد ٹیسٹنگ کٹس بر وقت اور درست تشخیص میں رکاوٹ بن سکتی ہیں، غیر مؤثر ٹیسٹنگ کٹس مریضوں کے علاج میں تاخیر کا سبب بن سکتی ہیں۔

صحت سے مزید