• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانع حمل گولیاں خواتین میں ہارمونز کے اتار چڑھاؤ میں تیزی کا سبب بنتی ہیں: تحقیق

مانچسٹر: سائنسدانوں نے ایک جدید تحقیق کی روشنی میں دعویٰ کیا ہے کہ مانع حمل گولیاں استعمال کرنیوالی خواتین میں نہ صرف ہارمونز کے اتار چڑھاؤ میں تیزی آتی ہے بلکہ ہارمون ایسٹروجن کی سطح گر جاتی اور پروجیسٹرون بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ زیادہ مقدار میں مانع حمل گولیوں کا استعمال بعض خواتین میں خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

مشیگن اسٹیٹ یونیورسٹی سے کیلی ایل کلمپ کی سربراہی میں امریکہ اور کینیڈا میں محققین نے 422 خواتین پر مشتمل 49 یوم کی ایک تحقیق کے نتائج پیش کیے ہیں۔ ان گولیوں کے استعمال سے منفی اثرات میں موڈ کی خرابی اور تناؤ جیسے مسائل بھی دیکھے گئے ہیں۔

گولیوں میں ایسٹروجن اور پروجسٹن دونوں ہوتے ہیں، محققین کے مطابق مصنوعی ہارمونز کئی گھنٹوں سے لیکر کئی دنوں تک جسم میں رہ سکتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس بات کی نشاندہی کرنے کے لیے مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے کہ کون سی خواتین ان گولیوں کے استعمال سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں یا متبادل مانع حمل آپشنز خطرات اور مسائل کو کم کر سکتے ہیں۔

صحت سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید