• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت 300 فیڈرز لےکر ریکوری میں مدد دے تو لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہے، مونس علوی

مونس علوی : فوٹو فائل
مونس علوی : فوٹو فائل 

‏کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کا کہنا ہے کہ حکومت 300 فیڈرز لے کر ریکوری میں مدد دے تو لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔

ایک بیان میں  مونس علوی نے کہا کہ وہ آج سندھ اسمبلی کی کمیٹی کے اجلاس سے چئیرمین توانائی کمیٹی کی اجازت کے بعد روانہ ہوئے۔ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

مونس علوی  نے کہا کہ کے الیکٹرک کے نیٹ ورک کا 70 فیصد لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، 150 فیڈرز پر نقصانات 87 فیصد تک ہیں، کوشش ہے لوڈشیڈنگ فیڈرز کے بجائے ٹرانسفارمرز سے کی جائے۔

سی ای او کے الیکٹرک نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کیا جاتا رہے گا، مفت بجلی کی فراہمی ممکن نہیں،  حکومت 300 فیڈرز لیکر ریکوری میں مدد دے تو لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔

قومی خبریں سے مزید