ملک میں عید کے دنوں اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 7 جون سے ہوا کا زائد دباؤ اثرانداز ہوسکتا ہے، یہ سسٹم 8 جون سے ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔
7 سے 12 جون کے دوران ملک بالائی علاقوں، وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
ملک کے جنوبی علاقوں، بالائی و وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصے میں دن کے درجہ حرارت 7 سے 12 جون کے دوران معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں گرد آلود آندھیوں اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔