• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکرین ٹائم میں اضافہ بچوں میں چڑچڑے پن کی وجہ بن رہا ہے، نئی تحقیق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایک امریکی پروفیسر نے دعویٰ کیا ہے کہ بچوں میں زیادہ موبائل فون کا استعمال ان کو ضدی اور چڑچڑا بنارہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ماہرین نفسیات کے بڑے ادارے امریکن سائیکلو جیکل ایسوسی ایشن کے جریدے کے حالیہ اشاعت میں بچوں کی نفسیات اور بڑھتے ہوئے موبائل فون کے استعمال کے حوالے سے چند اہم سوالات اٹھا ئے گئے جیسے، ’کیا آپ کے بچے کو آپ کو بات سمجھنے میں دیر لگتی ہے؟ کیا وہ ضدی ہوتا جارہا ہے؟ کیا وہ نارض ہونے کے بعد ٹانگیں زمین پر مارنا شروع کردیتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو پھر آپ کو یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کہیں اس کا اسکرین ٹائم (موبائل فون کا استعمال) زیادہ تو نہیں بڑھ گیا ہے؟‘

اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے فیئر لیگ ڈیکنسن یونیورسٹی کے ایسوسیٹ پروفیسر کیرا الیمیو نے کہا کہ جتنا وقت بچے اسکرین کے ساتھ گزاریں گے یہ عمل ان کی نگہداشت کو اتنا ہی زیادہ متاثر کرے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ معاملہ ان کے معاشرتی جذباتی مسائل جیسے گھبراہٹ، مسلسل پریشان رہنے کی عادت اور غصے کو بڑھائے گا خصوصاً چھوٹی لڑکیوں میں اس کا زیادہ اثر دیکھنے میں آرہا ہے۔

تحقیقات میں مختلف طریقوں سے اس معاملے کی مجموعی منظر کشی کی گئی ہے۔ 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں کے مقابلے میں 6 سال سے 10 سال کے بچے موبائلز پر گیمز زیادہ کھیلتے ہیں جن میں معاشرتی مسائل بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

صحت سے مزید