• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رات دیر تک موبائل اسکرین کا استعمال نیند اڑا کر ڈپریشن بڑھا سکتا ہے : نئی تحقیق


—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ رات دیر تک موبائل، ٹی وی، لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ کی اسکرین کا استعمال آپ کی نیند اڑا کر ڈپریشن بڑھا سکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 48 سو سے زائد  کم عمر افراد کا مشاہدہ کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ رات کے وقت اسکرین ٹائم کے بڑھ جانے کی وجہ سے مناسب نیند کے دورانیے میں کمی آجاتی ہے، جہاں سے ڈپریشن کی علامات کا آغاز ہوتا ہے۔

سوئیڈن کی پبلک ہیلتھ ایجنسی نے تجویز کیا ہے کہ نوجوان صحت مند تفریح کے لیے 3 گھنٹے تک اسکرین ٹائم کا استعمال کر سکتے ہیں۔

1 سال کے دوران سوئیڈن کے 4 ہزار 8 سو سے زائد 12 سے 16 سال کے افراد کا اسکرین ٹائم کے حوالے سے ڈیٹا جمع کیا گیا، جس سے ڈپریشن کی علامات اور نیند لینے کے دورانیے کا جائزہ لیا گیا۔

جائزہ لینے والوں نے پایا کہ اسکرین پر وقت بڑھ جانے کی وجہ سے 3 مہینے میں نیند خراب ہو جاتی ہے بلکہ گھنٹوں کے لیے نیند اڑ جانے کا مسئلہ بھی سامنے آتا ہے۔

اس حوالے سے سوئیڈن کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کی جانب سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزشن کی پچھلی ریسرچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسکرین ٹائم کو محدود کرنا بہتر نیند کی ضمانت دیتا ہے جس سے ڈپریشن کی علامات میں کمی ہوتی ہے۔

صحت سے مزید