وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے ان کے جیو نیوز کو آخری نمبرز پر لے جانے کے معاملے کا علم نہیں تھا، گزشتہ رات پتہ لگا، اب وہ تحقیق کریں گے۔
ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جیو نیوز کو آخری نمبرز پر لے جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کوکسی نے آگاہ نہیں کیا، ٹی وی پر دیکھا تو معلوم ہوا،وہ معاملے کی تحقیق ضرور کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متعلقہ حکام نے رابطہ کیا تو اس معاملے کو دیکھیں گے،معلومات ملنے پر اس معاملے کو دیکھیں گے ۔
وزیر داخلہ نے ٹیکسلا میں سوا ارب روپے کی لاگت سے بڑا اسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت شہریوں کے معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔