کوئٹہ(این این آئی)شیرانی کے علاقے شین غر کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی،زیتون کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے کوئٹہ سے پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیم بھجوادی گئی،شیرانی کے علاقے شین غر کے جنگلات میں گزشتہ رات آگ لگی ،پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق شیرانی کے علاقے شین غر کے جنگلات میں گزشتہ رات آگ سے زیتون کے جنگلات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ،متاثرہ علاقے میں 80فائر بالزاورایک ایمبولینس بھی روانہ کردی گئی ۔