• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاباش پولیس،موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے دو کارند ےگرفتارکرلیے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بجلی گھر پولیس نے ائیر پورٹ روڈ پر دوران چیکنگ موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر کے چھنی گئی موٹر سائیکل ،منشیات اور اسلحہ قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او بجلی گھر تھانہ جاوید بزادر دیگر عملے کے ہمراہ گزشتہ شب ائیر پورٹ روڈ بی اے مال کے قریب چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ کیا موٹرسائیکل سواروں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے گھیرے میں لے لیا تلاشی لینے پر منشیات اور ٹی ٹی برآمد ہونے پر ملزمان سلمان اور اسوت علی کو گرفتار کر لیا ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیاکہ ان کا تعلق موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ سے ہے شہر کے مختلف علاقوں درجنوں موٹرسائیکلیں چھین کرمنگچر لے جا کر فروخت کر دیں ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی بھی کی ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ بجلی گھر پولیس نے کوئٹہ تھانوں کو بھی ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔