کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے یارو میں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرکے چرس برآمد کرلی۔ اے این ایف کے ذرائع کے مطابق اے این ایف کے حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات اسمگلر بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر اے این ایف ٹیم نے گزشتہ روز یارو میں ناکہ بندی کر کے چیکنگ شروع کی اسی دوران ایک گاڑی روکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی ٹیم نے گاڑی کو گھیرے میں لے خفیہ خانون سے 84کلو گرام چرس برآمد ہونے پر 2ملزمان کو گرفتار کرلیا یہ منشیات اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی ۔