کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے بزرگ رکن و دیرینہ سیاسی کارکن حاجی ولی جان الکوزئی انتقال کر گئے۔وہ ملک غلام محمد الکوزئی کے فرزند، حاجی منشی خان الکوزئی، عبدالحلیم الکوزئی اور ولی شاہ الکوزئی کے بھائی ، اسفندیار الکوزئی، احمد ولی الکوزئی، نسیم ولی الکوزئی اور نثار ولی الکوزئی کے والد، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے قومی جرگے کے رکن فضل الرحمان الکوزئی، عتیق الرحمان الکوزئی، حاجی نصراللہ الکوزئی، علاؤالدین الکوزئی اور عطاؤ الرحمان الکوزئی کے چچا تھے۔انہیں آج جمعرات 18 دسمبرکو صبح دس بجے مشرقی بائی پاس، کیو ڈی اے قبرستان کوئٹہ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ دریں اثناء پشتونخوا نیپ کےبیان میںکہاکہ صوبائی صدر نصراللہ زیرے ، اللہ نور خان ،خوشحال کاسی، رحمت اللہ صابر، عبدالرزاق خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں و کارکنوں نے کہا کہ حاجی ولی جان الکوزئی پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے ایک نظریاتی، مخلص اور فعال کارکن تھے۔