• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

41-PB :پی پی ،جمعیت اور پشتونخوانیپ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرمتفق

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما نور الدین کاکڑ سے جمعیت علماء اسلام اور پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے حلقہ پی بی 41 کے وفود نے پارٹی کے سٹی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی جمعیت علما اسلام کے وفد میں مولوی محمد ایوب ، مولوی محمد شعیب جدون ، مولانا سعید احمد جبکہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے وفدمیں ندا سنگر ، رزاق بڑیچ اور قیاس افغان شامل تھے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی زرغون ٹاؤن کمیٹی کے اراکین ملک شازیب کاسی ، عزیز خان ، نجیب خان اور ظفر خان داوی سمیت دیگر بھی موجود تھے ملاقات کے دوران تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نے حلقہ پی بی 41 میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پہلے مرحلے میں اتفاق کیا اتحاد کے تحت تینوں جماعتیں بلدیاتی انتخابات میں باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے امیدواروں کی ایڈجسٹمنٹ کریں گی ملاقات میں آئندہ مرحلے میں اتحاد کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے اور دیگر وارڈز سے متعلق حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے مزید مشاورتی اجلاس بھی منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔