• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوامز اور پاکستان بیت المال کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین نے اسلام آباد میں پاکستان بیت المال کے نمائندوں سے ملاقات کر کے لوامز اور پاکستان بیت المال کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے مفاہمتی یادداشت پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین اور پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر سنیٹر ریٹائرڈ کیپٹن شاہین خالد خان نے دستخط کیے اس موقع پر لوامز کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر الہٰی بخش مرغزانی و دیگر موجود تھے مفاہمتی یادداشت کا مقصد مستحق طلبا کی فلاح ،تعلیم اور سماجی بہبود کو فروغ دینا ہے علاوہ ازیں بیت المال لسبیلہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو اسکالرشپ فراہم کرے گی وائس چانسلر نے طلبا کے لیے مالی معاونت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسکالرشپ سے طلباء کی پڑھائی میں درپیش مالی مشکلات میں کمی آئے گی۔