• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی فورسز و کسٹم کے چھاپوں کیخلاف تاجر برادری کا احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز و کسٹم کے چھاپوں ، زرنج لوڈر رکشوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے عبدالرحیم کاکڑ ، حضرت علی اچکزئی ، میر یٰسین مینگل ، کلیم اللہ کاکڑ ، عمران ترین ، محمد جان درویش ، امیر جان آغا ، حاجی روزی گل بڑیچ ، حاجی داؤد اکا ، حاجی رحمت اللہ اچکزئی ، عبداللہ اچکزئی ، نور محمد اکا ، حاجی عرب اچکزئی ، حاجی حیات اچکزئی ، حاجی شن گل اچکزئی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے گوداموں پر چھاپے اور کروڑوں روپے مالیت کے سامان کو غیر قانونی قرار دے کر ضبط کرنے کا سلسلہ افسوسناک ہے جبل نور ، بلیلی، ہزار گنجی سمیت دیگر علاقوں میں لیگل سامان کی ترسیل کرنے والی گاڑیوں کو روک کر مختلف بہانوں سے شمسی پینلز کو نہ صرف ضبط بلکہ کیسز بھی دائر کیے جارہے ہیں چند سال قبل احتجاج کے بعد کسٹم حکام نے یقین دہانی کرائی تھی کہ کمرشل علاقوں میں چھاپے نہیں مارے جائیں گے لیکن ایک بار پھر چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہےیہ سلسلہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کے نا م پر زرنج اور چنگچی رکشوں کو بند کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہےحکومت روزگار نہیں دے سکتی ہے تو محنت کشوں کے منہ کا نوالہ بھی نہ چھینے انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران آئندہ چند دنوں میں پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔