کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے انٹرنیشنل اسکوائش پلیئر زبیر جہاں خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں اسکوائش ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا جو 22 ستمبر تک جاری رہے گا یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس میں کہی اس موقع پر قسیم خان اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے انہیں مواقع فراہم کئے جائیں ہماری بچیاں بھی کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں ہمارا مقصد یہ ہے کہ بلوچستان کے کھلاڑی آگے آئیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان 22 دسمبر کو ہونے والے فائنل کے مہمان خصوصی ہوں گے۔